Latest National, International, Sports & Business News

خالدبن ولید ؓ کے مزارکی شہادت بڑا المیہ ہے، طاہر القادری

کراچی: ڈاکٹر طاہر القادری نے دمشق (شام) میں حضرت خالد بن ولید ؓ کے مزار کی شہادت پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کوبڑا المیہ قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ جلیل القدرصحابی کے مزارپرحملہ دراصل مسلمانوں کی اجتماعیت…

ن لیگ کو اکثریت حاصل نہیں، ربانی صدر منتخب ہوسکتے ہیں، اعتزاز

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ صدارتی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے پاس سادہ اکثریت نہیں ہے اور کم از کم 65 ووٹوں کی کمی ہے جس کیلیے اسے اپنی اتحادی جماعتوں سے رجوع کرنا پڑے گا۔ ون ٹو ون مقابلے…

بجلی چوروں کیخلاف کے ای ایس سی اور ایف آئی اے میں معاہدہ

کراچی: کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے ای ایس سی) اور ایف آئی اے کی ٹیمیں نادہندگان کیخلاف مشترکہ آپریشن کریں گی۔ نادہندگان کی فہرستیں جلد ایف آئی اے کو بھجوائی جائیں گی، اس کے علاوہ ہیلپ لائن 118 پر بھی بجلی چوروں کیخلاف شکایات درج کرائی…

ویمنز ٹی 20: پاکستان نے تھائی لینڈ کو مات دے دی

ڈبلن: آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی 20 کوالیفائر کے اولین میچ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو 69 رنز سے مات دے دی۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹ پر145 رنز اسکور کیے، نین عابدی 38 گیندوں پر 47 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں، ان کی اننگزمیں7 چوکے…

کینیڈا کی ایرانی نژاد حسینہ عالم بالی ووڈ میں قسمت آزمائیں گی

ٹورنٹو: کینیڈاسے تعلق رکھنے والی ایرانی نژاد مس یونیورس 2012 سحربی نیازنے بالی ووڈمیں قسمت آزمانے کافیصلہ کرلیا۔ 2012میں اپنے حسن کے بل بوتے پرمس یونیورس کااعزازپانے والی سحربی نیازاس وقت کینیڈااور امریکا کی کئی ٹی وی سیریلزمیں کام کررہی…

ہنس راج اور دلیر مہدی کے بچوں کی شادی کیلیے تیاریاں شروع

لاہور: بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے میوزک انڈسٹری کے دو روشن ستاروں ہنس راج ہنس اور بھنگڑا کنگ دلیر سنگھ مہدی کی فیملی نے اپنے بچوں کی شادی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ایک طرف دلیرمہدی اوران کی اہلیہ نکی مہدی بیٹی کی جیولری، ملبوسات ،…

کراچی میں عید کے بعد نئی فلموں کا آغاز ہوگا

کراچی: پاکستان کی فلم انڈسٹری کے لیے سال2013 ایک نئی امید کے ساتھ طلوع ہوا ہے گزشتہ چھ ماہ کے دوارن کراچی میں بنائی جانے والی فلموں کی وجہ سے شہر کی رونقوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ان دنوں شہر میں ٹیلی ویژن سے وابستہ بہت سے نوجوان ڈائریکٹرز کا…

بحران حل کرنے کیلیے اقبال قاسم مزید فرائض نبھانے کوتیار

کراچی: سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے کہا ہے کہ ہنگامی صورتحال میں ضرورت پڑنے پر اگر مجھ سے کہا گیا تو مزید ذمہ داری نبھانے کو تیار ہوں۔  کے استفسار پر انھوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ملک کو اولیت دی اور اب بھی ایسا ہی کروں گا،اگر بورڈ کو میری…

بارش سے متاثرہ میچ میں جنوبی افریقہ 17 رنز سے زیر

کولمبو: سری لنکا نے بارش سے متاثرہ میچ میں جنوبی افریقہ کو 17 رنز سے زیر کرلیا، سیریز میں بھی 2-0 کی برتری حاصل ہوگئی۔ موسم کی مداخلت کے سبب پروٹیز کو پہلے 29 اوورز میں 176 رنز کا ہدف ملا تاہم 21 اوورز میں 5 وکٹ پر 104 رنز بنائے تھے کہ پھر…

حنیف نے حسیم کو کیمپ میں شرکت پر رضا مند کرلیا

کراچی: پی ایچ ایف کے برطرف شدہ کوچ اور سابق قومی کپتان حنیف خان نے اپنے بھتیجے فارورڈ عبدالحسیم خان کو قومی کیمپ میں شرکت پر رضا مند کرلیا۔ حسیم ہچکچاہٹ اور ذہنی دباؤ کا شکار ہونے کے باعث ایشیا کپ کے لیے پیر سے لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم…