کراچی میں عید کے بعد نئی فلموں کا آغاز ہوگا

کراچی: پاکستان کی فلم انڈسٹری کے لیے سال2013 ایک نئی امید کے ساتھ طلوع ہوا ہے گزشتہ چھ ماہ کے دوارن کراچی میں بنائی جانے والی فلموں کی وجہ سے شہر کی رونقوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ان دنوں شہر میں ٹیلی ویژن سے وابستہ بہت سے نوجوان ڈائریکٹرز کا رجحان تیزی سے فلم انڈسٹری کی طرف ہوچکا ہے ہمایوں سعید،عبداﷲکادوانی، شہزاد نواز، شمعون عباسی، تنویر جمال، آمنہ شیخ، اور دیگر فنکاروں نے فلمیں بناکر اپنے کام کا آغاز کردیا، ان کی فلموں سے فلم انڈسٹری میںسرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مزید اور بھی ڈائریکٹرز فلمیں بنانے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔قیصر خان نظامانی، برکت صدیقی، سعود، یاسر نواز شہزاد نواز اور دیگر لوگوں نے عید کے بعد اپنی فلمیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹیلی ویژن کے ان نامور ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ جب ہم اچھے اور معیاری ڈرامے بنا سکتے ہیں تو ایک اچھی اور عمدہ فلم بھی بنا سکتے ہیں،ہم نے کراچی میں فلم انڈسٹری کو ایک بار پھر مرکز بنانے کا عزم کیا ہے ،فلم انڈسٹری میں نئی سوچ ہی تبدیلی لاسکتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.