Latest National, International, Sports & Business News

کچھی برادری پر سیاست چمکائی جارہی ہے، شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ لیاری کی کچھی برادری کے لوگ پیپلز پارٹی کے کارکن ہیں، جب سے لیاری والوں نے ہوش سنبھالا ہے، وہ ذوالفقارعلی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کے سپاہی ہیں۔ بعض عناصر کچھی برادری کے کچھ لوگوں…

مچھ: بجلی کے 4 ٹاورز اڑا دیے گئے، 17اضلاع کو سپلائی معطل

کوئٹہ: سبی اور مچھ کے درمیان نامعلوم افراد نے مین ٹرانسمیشن لائن کے 4ٹاروں کو دھماکا خیز مواد سے اڑادیا جس سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 17 اضلاع کوسحری کے اوقات میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ کیسکو کے ترجمان کے مطابق بدھ اورجمعرات کی درمیانی…

امریکا پاکستان کو 7.8 ملین ڈالر کے جاسوس اور جنگی روبوٹ دیگا

واشنگٹن: امریکا پاکستان کو 7.8 ملین ڈالر مالیت کے ٹالون فور روبوٹ فراہم کرے گا۔ امریکی اور فرانسیسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میسا چوسٹس کی QinetiQ نارتھ امریکن فرم کو مقررہ قیمت 7,772,646 ڈالر میں ٹالون فور نامی گاڑیوں، پرزہ جات کی خریداری…

صدارتی الیکشن کی تاریخ پراعتراض ہے توردوبدل ہوسکتا ہے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اگرکسی سیاسی جماعت کو صدارتی الیکشن کی تاریخ پراعتراض ہے توصدارتی الیکشن کی تاریخ میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے لیکن فیصلہ کمیشن میں غور وخوص اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد ہی ہوگا ، متاثرہ فریق کو کمیشن…

دوحہ میں طالبان کے دفتر کا قیام پاکستان یا امریکا کی افغانستان کیخلاف سازش تھی، مشیرصدرکرزئی

کابل: افغان صدر حامد کرزئی کے مشیر اور حکومت کے سینئر رکن کریم خرم نے کہا ہے کہ دوحہ میں طالبان کے دفتر کا قائم ہونا افغانستان کو توڑنے کی سازش تھی جو پاکستان یا امریکا میں سے کسی ایک ملک میں رچائی گئی تھی۔ صدر کرزئی کے مشیر کریم خرم نے…

ملالہ واپس آئی تو اسے پھر نشانہ بنائیں گے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے عدنان رشید کی جانب سے ملالہ یوسف زئی کو لکھے گئے خط سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملالہ واپس آئی تو اسے پھر نشانہ بنایا جائے گا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سینئر طالبان رہنما نے…

پاکستان نے ممبئی حملوں سے متعلق بھارتی افسر کے بیان پر نئی دہلی سے وضاحت طلب کرلی

اسلام آباد: پاکستان نے ممبئی حملوں سے متعلق بھارتی افسر کے بیان پر نئی دہلی سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ وزارت خارجہ کے حکام کے مطابق ممبئی حملوں سے متعلق بھارتی وزارت داخلہ کے سابق افسر کا بیان انتہائی اہم ہے اس سلسلے میں وزارت خارجہ کی ہدایات کی…

بلوچستان کے مفاد کے خلاف کوئی چیز قبول نہیں کریں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزيراعلیٰ بلوچستان ڈاكٹر عبدالمالک بلوچ نے كہا ہے كہ بلوچستان اور اس کے عوام کے مفاد کے خلاف کوئی بھی چیز قبول نہیں کریں گے۔ وزيراعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے كہا كہ ريكوڈک منصوبہ خود چلانے كے ليے جو بھی فيصلہ…

25 کروڑ کی ادائیگی پر اسٹیل ملز کی رہائشی کالونی کی بجلی بحال

کراچی: پاکستان اسٹیل ملز کی جانب سے 25 کروڑ روپے کی ادائیگی کے بعد کے ای ایس سی نے اسٹیل ملز سے متصل رہائشی کالونی کی بجلی بحال کردی ہے۔ کےای ایس سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کے ذمے مجموعی طور پر 93 کروڑ روپے واجب الادا ہیں…

زرمبادلہ کے ذخائر 4 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 10ارب50 کروڑ ڈالر کی سطح پرآ گئے

کراچی: گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 4 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 10 ارب50کروڑ ڈالر کی سطح پرآ گئے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق 18 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 4…