کراچی:عیسیٰ نگری کے قریب دھماکا، میونسپل کمشنر متانت علی خان محافظ سمیت زخمی

کراچی: عیسیٰ نگری قبرستان کے قریب دھماکے کے نتیجے میں میونسپل کمشنر متانت علی خان اور ان کے سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ رائل نیوز کے مطابق میونسپل ایڈمنسٹریٹر متانت علی خان اپنے سیکیورٹی گارڈ کے ہمراہ گاڑی میں جارہے تھے کہ گلشن اقبال سیکٹر 13 ڈی پر عیسٰی نگری قبرستان کے قریب ان کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں میونسپل کمشنر متانت علی خان، ڈرائیور اور ان کے سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے ان کی گاڑی اور قریب موجود ایک رکشے اور موٹر سائیکلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، زخمیوں کو قریبی اسپتال میں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں رکھا گیا تھا جو قریب واقع مسجد اور مدرسے کے احاطے میں کھڑی کی گئی تھی۔ کارروائی کا مقصد کالعدم تنظیم کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری کا بدلہ لینا ہوسکتا ہے

تبصرے بند ہیں.