Latest National, International, Sports & Business News

پلے بيک سنگر سونو نگم آئٹم سونگ ميں پرفارم كريں گے

نئی دہلی: بھارتی پلے بيک سنگر سونو نگم آئٹم سونگ ميں پرفارم كريں گے۔ بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان، عامر خان اور رنبير كپور كے نقش قدم پر چلتے ہوئے اب بھارتی فلم انڈسٹری كے مشہور پلے بيک سنگر سونو نگم بھی آئٹم سونگ پر پرفارم کریں گے ،…

آسٹریلوی ٹیم میں ’انتشار‘ میرے ’انکار‘ سے ہوا، ہسی

میلبورن: سابق ٹیسٹ اسٹار مائیکل ہسی نے انکشاف کیا ہے کہ کلارک کی جانب سے میرے اعزاز میں کشتی پردی جانے والی الوداعی پارٹی میں شرکت سے میرا انکار ٹیم میں انتشار کی وجہ بنا۔ میرے اس فیصلے کی وجہ سے پلیئرز کے درمیان غلط فہمیاں پیدا ہوئیں اور…

جوابی ایشزٹور، پلیئرز کا انتخاب انگلش سلیکٹرز کا دردسر بن گیا

لندن: جوابی ایشز سیریز کیلیے بیک اپ پلیئرز کا انتخاب انگلش سلیکٹرز کے لیے درد سر بن گیا، ٹم بریسنن کی مشکوک فٹنس تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ بوائیڈ رینکن اور بین اسٹوکس میں کسی ایک کو ٹیسٹ کیپ مل سکتی ہے، اضافی اسپنر کیلیے کئی کھلاڑیوں کے…

جنوبی افریقہ اور سری لنکا سے سیریز مشکل ہونگی، آفریدی

کراچی: ممتاز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ہم کسی سے کم نہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کے خلاف فیورٹ ہے۔ جنوبی افریقہ اورسری لنکا کے خلاف سیریز سخت اور مشکل ضرور ہوںگی، ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے دبئی یا کہیں اورجانے کی ضرورت…

بھارتی بلے باز ویرات كوہلی بارڈر سیكیورٹی فورسز كے سفیر مقرر

نئی دہلی: بھارتی كركٹ ٹیم كے مایہ ناز بلے باز ویرات كوہلی کو بارڈر سیكیورٹی فورسز كا سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس كے مطابق نئی دہلی میں واقع پیرا ملٹری كیمپ میں منعقدہ ایک تقریب میں ویرات كوہلی كو بھارتی وزیر داخلہ آر پی این سنگھ…

زمبابوے جیسی ٹیم سے ہارنا شرمناک اور مایوس کن ہے، ڈیو واٹمور

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور نے کہا ہے کہ زمبابوے جیسی ٹیم سے ہارنا شرمناک اور مایوس کن ہے جب کہ جنوبی افریقا کے خلاف بہتر ٹیم میدان میں اتارنا ہوگی۔ ڈیو واٹمور کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف پاکستان نے بہتر کھیل پیش نہیں…

سلطان آف جوہرہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان نے انگلینڈ کو 2-6 سے زیرکردیا

جوہربارو: سلطان آف جوہرہاکی ٹورنامنٹ میں اپنے دوسرے میچ میں پاکستان جونئیرٹیم نے انگلینڈ کو 2-6 سے شکست دے دی۔ ملائشیا کے شہر جوہربارو میں جاری 6 ملکی سلطان جوہر ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں پاکستان کی فارورڈ لائن نے شاندار کارکردگی کا…

ایل این جی درآمد کے لیے فوٹوکو جیٹی کو اپ گریڈ کرنے کی اجازت طلب

کراچی: فوجی آئل ٹرمینل اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی (فوٹو کو) نے پورٹ قاسم اتھارٹی سے فوٹوکو جیٹی کو فاسٹ ٹریک بنیادوں پر ایل این جی کی درآمد کیلیے اپ گریڈ کرنے کی اجازت طلب کرلی ہے ۔ ذرائع کے مطابق فوٹوکو نے اپنی موجودہ QP-1 جیٹی کی توسیع و اپ…

پاکستان اسٹیل کی پیداواری صلاحیت تاریخ کی کم ترین سطح پرپہنچ گئی

کراچی: پاکستان اسٹیل ملز میں کوئلے کے ذخائر ختم ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے پیداواری صلاحیت تاریخ کی کم ترین سطح تک پہنچ گئی ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سٹیل ملز کو بد ترین مالی بحران کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کوئلے کے ذخائر ختم ہوگئے ہیں اور آئندہ…

50 ہزار روپے کے رجسٹرڈ بانڈز یکم دسمبر سے متعارف کرانیکا فیصلہ

لاہور: ادارہ قومی بچت نے عوام کی خوشحالی کے لیے رجسٹرڈ سرٹیفکیٹس کی طرز پر یکم دسمبر سے 50ہزار روپے مالیت کے رجسٹرڈ انعامی بانڈز متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا جس پر سال میں دو بار منافع بھی دیا جائے گا اورخوش قسمت کے لیے پہلا انعام 10کروڑ…