سیاستدان بزدل اورحادثات کی پیداوار ہیں، شیخ رشید

لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ ایک ہی سکے کے دورخ ہیں۔ اے پی سی خانہ پری تھی، جس معاشرے میں دولت کا حصول ہی سب کچھ ہو جائے وہ معاشرے زیادہ دیرتک نہیں رہتے، آج دنیا پاکستان کے بارے میں قیاس آرائیاں کررہی ہے، ہم بے غیرتی کی حد تک مقروض ہونے جارہے ہیں،حکومت بھارت کو موسٹ فیورڈ نیشن کا درجہ دینے کیلیے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرچکی ہے۔ عمران خان سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ من موہن سنگھ نے اوباما کے ساتھ ملاقات میں یہ کہاکہ بھارت کے مسائل کی جڑ پاکستان میں ہے پاکستان دہشتگردوں کی آماجگاہ ہے، بھارتی وزیراعظم اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ وہ کوئی واضح فیصلہ کرسکیں، نوازشریف نئے سیزن کا تازہ پھل اور من موہن سنگھ جاتی بہار کا میوہ ہیں، ہم بھارت کو موسٹ فیورڈ نیشن قراردینے پر تلے ہوئے ہیں اور وہ اب دریائے کابل پر بند بنانے کے لیے افغانستان کو پیسہ دے رہا ہے۔آل پارٹی کانفرنس صرف ایک خانہ پری تھی جس میں بہت سے اسٹیک ہولڈرز کو بلایا ہی نہیں گیا خداکا شکر ہے کہ میں اس میں نہیں گیا یہ لوگ اب بھی قوم سے جھوٹ بولے جارہے ہیں، ہمارے سیاستدان بزدل اور حادثات کی پیداوار ہیں یہ لوگ نیب کا چیئرمین نہیں لائیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ اسحاق ڈار نے ملک کی اکانومی کو تباہ کردیا، ہمارے سیاستدانوں نے تاریخ سے سبق نہیں سیکھا، لاڑکانہ میں 5 لاشیں پڑی ہیں لیکن اقتدار کسی اور کو ملا ہے یہ کوئی نہیں سمجھ رہا، بلوچستان جہاں زلزلہ آرہا ہے وہاں کابینہ ہی نہیں کس طرح معاملات چل رہے ہیں کسی کو کچھ پتہ ہی نہیں، ملک میں بحران جنم لے چکا ہے جو کسی کے بس میں نہیں رہے گا، جس معاشرے میں صرف دولت کا حصول ہی سب کچھ ہوجائے وہاں پر زلزلے ہی آتے ہیں، انصاف صرف سپریم کورٹ کی حدود تک ہے وہ بھی جب تک افتخارچوہدری ہیں، نوازشریف بزنس مین ہے وہ فریج میں لگا کرکھاتا ہے دل کی گانٹھیں نہیں کھولتا۔

تبصرے بند ہیں.