Latest National, International, Sports & Business News

کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات، 5 افراد جاں بحق، لیاری میں فائرنگ سے 17 زخمی

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 5 افراد جاں بحق جب کہ لیاری میں فائرنگ سے 17 افراد زخمی ہوگئے۔ کراچی کے علاقے پاک کالونی میں دھوبی گھاٹ کے قریب کچرا کنڈی سے ایک شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی بوری بند لاش برآمد ہوئی،…

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، اپوزیشن اور حکومتی ارکان کی ایک دوسرے پر الزام تراشی اور گالم گلوچ

لاہور: پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف الزامات اور نعرے بازی سے ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگ گیا۔ اسپیکر رانا محمد اقبال کی سربراہی میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس حسب معمول تاخیر سے شروع ہوا، کارروائی کے…

سندھ ہائیکورٹ کے حکم پرلاپتہ افراد کے معاملات کی مانیٹرنگ کیلئے کمیشن تشکیل

کراچی: سندھ ہائی کورٹ کے حکم پرلاپتہ افراد کے معاملات کی مانیٹرنگ کے لئے اعلی سطح کا کمیشن تشکیل دے دیا گیا۔ اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے ڈپٹی اٹارنی جنرل محمد اسلم بٹ کو لاپتہ افراد کی مانیٹرنگ کمیشن کا سربراہ مقررکیا ہے، سندھ کی نمائندگی…

ڈرون حملوں میں ہلاک افراد اوران کی تدفین کا ریکارڈ موجود نہیں، چوہدری نثارعلی

اسلام آ باد: وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں میں ہلاک ہونے والوں اور ان کی تدفین کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔ سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا تھا کہ اب تک ساڑھے 19 کروڑ سے زائد موبائل…

وزیراعظم نواز شریف سے افغان صدر حامد کرزئی کی ون آن ون ملاقات

مری: وزیراعظم نوازشریف سے افغان صدرحامد کرزئی نے ون ٹو ون ملاقات کی جس میں افغانستان میں سیاسی مفاہمت اورمستقبل کی پالیسی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے مری میں اپنی رہائش گاہ پر افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کی، جس میں آرمی…

حج کوٹہ نیلامی کیس؛ سپریم کورٹ نے لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

اسلام آ باد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے جج کوٹے کی نیلامی سے متعلق لاہورہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ حج کوٹہ کی نیلامی کا حکم دے۔ جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے حج…

راولپنڈی میں 60 سالہ شخص 12 لاکھ کی انعامی رقم نکلنے کا سن کر دم توڑ گیا

راو لپنڈی: پرائز بانڈ کے ذریعے 12 لاکھ روپے کی انعامی رقم کا نکلنے کا سن کر 60 سالہ شخص دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گیا۔ انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والا راولپنڈ ی کا 60 سالہ ضرار نامی شخص کے پاس کافی عرصے سے پرائز بانڈ موجود تھا جس کی…

لاپتہ افراد کیس؛ عدالت کی سیکیورٹی اور خفیہ اداروں کو افراد کی بازیابی کیلئے 2 ہفتے کی مہلت

اسلام آ باد: سپریم کورٹ نے لاپتہ افرد کی بازیابی کے لئے ایف سی ، پولیس اور خفیہ اداروں کو 2 ہفتے کی مہلت دے دی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران چیف جسٹس…

جنوبی وزیرستان: دہشتگردوں کا آرمی کیمپ پر حملہ ناکام، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

جنوبی وزیرستان: سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں شددت پسندوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے خودکش بمبار سمیت 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ جھڑپ میں ایک سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوگیا۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشت گردوں نے رات…

خیرپور میں بس الٹنے سے 2 افراد جاں بحق، 30 زخمی

خیرپور: فیض گنج کے مقام پر بس الٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پشاورسے کراچی جانے والی بس خیرپور میں فیض گنج کے مقام پر تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں ڈرائیورسلطان احمد اوردیرکا رہائشی مسافر محمد حسن موقع…