Latest National, International, Sports & Business News

جب تمام جماعتوں نے طالبان سے مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے توحکومت طریقہ کار بھی بنائے، عمران خان

لاہور: چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ اخبارات کے ذریعے مذاکرات نہیں کیے جاتے ہیں جب ملک کی تمام جماعتوں نے امن کے لیے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے تو حکومت اس کا واضح طریقہ کار بنائے۔ لاہور میں میڈیا کے نمائندوں…

گوجرانوالہ میں اسکول میں زیر تعلیم 2 بہنیں اغوا کے بعد قتل کردی گئیں

گوجرانوالہ: مدن چک میں نامعلوم افراد نے دو بہنوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، دونوں بہنوں کی لاشیں قریبی نالے سے برآمد ہوئی ہیں۔ گوجرانوالہ کے علاقے مدن چک میں سیم نالے سے اسکول یونیفارم میں ملبوس 2 لڑکیوں کی لاشیں ملی ہیں۔ مقتول لڑکیوں کی…

جنسی زیادتی کی شکار 5 سالہ سنبل کی دوسری سرجری کردی گئی

لاہور: سروسز اسپتال میں زیر علاج جنسی زیادتی کا شکار بننے والی 5 سالہ بچی سنبل کی دوسری سرجری بھی کردی گئی۔ سروسزاسپتال میں سنبل کی دوسری سرجری کرنے والے ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ بچی کی حالت میں آہستہ آہستہ بہتری آرہی ہے، ہوش میں آنے کے بعد فی…

زلزلے سے متاثرہ کئی علاقوں میں اب تک امدادی کام شروع نہیں ہوسکا، وزیر داخلہ کا اعتراف

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کہتے ہیں کہ زلزلے سے متاثرہ علاقے میں سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات پیش آرہی ہیں اور کئی مقامات پر اب تک امدادی سرگرمیاں شروع نہیں ہوسکیں۔ قومی اسمبلی میں زلزلے سے متعلق…

عمران خان کا طالبان کے دفتر کا مطالبہ بچکانہ ہے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: جمیعت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ افغان طالبان کے دفتر کا معاملہ مختلف چیز ہے جبکہ عمران خان کا پاکستان میں طالبان کے دفتر کے قیام کا مطالبہ بچکانہ ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے مولانا…

بابائے جمہوریت نوابزادہ نصر اللہ کو دنیا سے رخصت ہوئے 10 برس ہوگئے

فیصل آباد: پاکستان جمہوری پارٹی کے سابق سربراہ، قومی کشمیر کمیٹی کے سابق چیئرمین ، بابائے جمہوریت اور ممتاز بزرگ سیاستدان نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کی دسویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ نوابزادہ نصر اللہ کی برسی کے موقع پر ان کے آبائی علاقے خان…

زلزلے سے نمودار جزیرہ کسی بھی وقت ڈوب سکتا ہے، ماہرین

گوادر: سمندری تحقیق کے لئے پاکستان کے قومی ادارے کے ماہرین نے کہا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں گوادر کے ساحل پر نمودار ہونے والا جزیرہ کسی بھی وقت ڈوب سکتا ہے۔ منگل کو آنے والے زلزلے کے بعد گوادر کے ساحل پر نمودار ہونے والا جزیرہ شہریوں کی…

بلوچستان میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 355 ہوگئی، 600 سے زائد زخمی

کوئٹہ: بلوچستان میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 355 ہوگئی ہے اور اب تک ملبے سے 619 زخمیوں کو نکالا جاچکا ہے جبکہ بڑی تعداد میں لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ 24 ستمبر کی شام 4 بج کر 29 منٹ پر سندھ اور بلوچستان میں زمین صرف 8 سیکنڈز کے لئے ہلی…

ملالہ کے لئے کلنٹن گلوبل سٹیزن ایوارڈ

 ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ کسی بھی جنگ کو جنگ سے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستان، افغانستان اور شام میں امن کیلئے ہتھیاروں کی نہیں کتابوں کی ضرورت ہے۔۔ گل مکئی کو نیویارک میں کلنٹن گلوبل سٹیزن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ گل مکئی کی خدمات کے…

کراچی: پی آئی بی کالونی میں پولیس کا آپریشن، سولہ افراد زیرحراست

سينٹرل جيل پر اسموک حملہ ميں ملوث ملزمان کي گرفتاري کے لئے پوليس حرکت ميں آئي اور غوثيہ کالوني کو کھنگال مارا۔  کراچي سينٹر نامي فليٹوں ميں داخل ہوتے ہي پوليس اس وقت مزيد متحرک ہوئي جب دو نوجوان پوليس کے سامنے سے ايسے نکل گئے جيسے وہ چھلاوے…