خیبرپختونخوا حکومت کا پولیس کو نیٹ کیفیز کا ریکارڈ جمع کرنے کی ہدایت

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں دہشت گردی کے لئے نیٹ کیفیز کے ممکنہ استعمال کو روکنے کے لئے پولیس کوہدایات جاری کردیں۔  محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے پشاور میں اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کے لئے دھمکی آمیز ای میلز ملنے کی اطلاعات پر آئی جی پولیس کو انٹرنیٹ کیفیز کو رجسٹرڈ کرنے کے لئے مراسلہ جاری کردیا، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام نیٹ کیفے مالکان کے کوائف جمع کئے جائیں، نیٹ کیفے استعمال کرنے والوں کا ریکارڈرکھا جائے اور خفیہ کیمرے بھی نصب کئے جائیں تاکہ دہشت گردی کے لئے ان کے ممکنہ استعمال کو روکا جاسکے۔ دوسری جانب انٹرنیٹ کیفے مالکان کا کہنا ہے کہ کیمرے لگانے کےلئے ان کے پاس وسائل کی کمی ہے جبکہ محکمہ داخلہ کی جانب سے مراسلہ ملنےکے بعد پولیس نے بعض مقامات نیٹ کیفیز کے خلاف کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.