Latest National, International, Sports & Business News

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹراسکیل پر 4.6 ریکارڈ کی گئی۔  لاہور، شیخوپورہ ، گوجرانوالہ، قصور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی وجہ سے لوگ خوف…

پیپلز پارٹی کا بینظیربھٹو قتل کیس میں فریق بننے کا فیصلہ

راولپنڈی: بینظیر قتل کیس میں پیپلز پارٹی نے فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیس میں فریق بننے کے لئے پیپلز پارٹی نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے رجوع کیا ہے جس میں عدالت سے درخواست کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کا حق ہے کہ وہ اپنی…

کراچی بدامنی کیس؛ لیاری سومنات کا مندر نہیں جو فتح نہ ہوسکے، چیف جسٹس

کراچی: کراچی بد امنی کیس کی سماعت کے موقع پر چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے آئی جی سندھ اور چیف سیکریٹری کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیاری سومنات کا مندر نہیں جو فتح نہ ہوسکے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی…

اقوام متحدہ کی تحقیقات کے بعد ہی شام کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے، دفتر خارجہ

اسلا م آباد: ترجمان دفتر خارجہ اعزاز احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ شام کے خلاف کوئی بھی کارروائی اقوام متحدہ کی تحقیقات کے بعد ہونی چاہیے۔ اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے شام کی صورتحال پر تشویش…

کراچی کے حالات پرایم کیو ایم کےخدشات دور کئے جائیں گے، وفاقی وزیر داخلہ کی یقین دہانی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کراچی کے حالات پر ایم کیو ایم کے خدشات دور کرانے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کسی سے ناانصافی نہیں ہوگی لیکن عدلیہ کو حکومتی اقدامات کی حمایت کرنا ہوگی۔ قومی…

کراچی میں کارکنوں کی گرفتاری پر ایم کیو ایم کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے ارکان نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں…

سندھ حکومت کا کراچی میں امن وامان کیلئے 20 بکتر بند گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

کراچی: حکومت سندھ نے کراچی میں امن وامان کی بہتری کے لئے 20 بکتر بند گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔  سندھ حکومت نے بکتر بند گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ اس لئے کیا تاکہ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے اور شہر کا امن تباہ کرنے…

متبادل ذرائع سے توانائی کا حصول حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، شہبازشریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ متبادل ذرائع سے توانائی کا حصول حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے. وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے وفود نے ملاقات کی، جس میں…

کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کا آپریشن، سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سمیت 50 افراد گرفتار

کراچی: پولیس کے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سمیت 50 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ کراچی پولیس نے شاہ لطیف ٹاؤن، لانڈھی، کورنگی، قائد آباد، ملیر، سعود آباد، ماڈل کالونی، نئی کراچی، محمود آباد،…

ڈرون حملے، حکومت عدالتی احکام پر عملدرآمد کرانے میں ناکام

پشاور: وفاقی حکومت پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے ڈورن حملوں کے خلاف دیے گئے واضح احکام پر 3 ماہ گزرنے کے باوجود بھی عملدرآمد یقینی نہ بناسکی۔ 8 مئی 2013ء کوپشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس دوست محمدخان کی سربراہی میںڈویژن بینچ نے پاکستان کے قبائلی…