Latest National, International, Sports & Business News

پشاور: باچا خان ایئر پورٹ پر پاک فضائیہ کا طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا۔

پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف 7 پی جی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز مکمل کرنے کے بعد پشاور ایئرپورٹ پر لینڈ کررہا تھا کہ اس دوران تباہ ہوگیا۔ واقعے کے بعد ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کرکے امدادی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کا نیب کی کارروائیوں پر سخت حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ

قومی احتساب بیورو(نیب ) نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 سے چوہدری نثار کے مد مقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قمرالاسلام کو گرفتار کیا جنہیں صاف پانی کمپنی کے اسکینڈل میں 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کیا گیا ہے۔

فرانس میں مسلمانوں پر حملوں کے منصوبے ناکام، 10 انتہا پسند گرفتار

پیرس: فرانس میں مسلمانوں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے 10 شدت پسند عیسائیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس اور بحیرہ روم کے جزیرے کورسیکا میں دائیں بازو سے…

سعودی عرب :ڈرائیونگ لائسنس کیلیے سوا لاکھ خواتین کی درخواستیں

ریاض:  سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ پر عائد پابندی ختم ہونے کے بعد بڑی تعداد میں خواتین نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے درخواستیں دے دیں۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے پریس کانفرنس…

کراچی: نئی حلقہ بندیاں ایم کیو ایم کی نظر میں ’قبل از انتخاب دھاندلی‘

پاکستان میں 2018 کے انتخابات کے حوالے سے جس شہر پر سب کی نظریں لگی ہیں وہ ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی ہے جس کی سیاست میں گذشتہ چند برس کے دوران آنے والی تبدیلیوں نے ان انتخابات کو یہاں سے میدان میں اترنے والی تمام سیاسی جماعتوں کے لیے ہی ایک…

کرکٹ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا ٹکراؤ 21 ستمبر کومتوقع

دبئی:  رواں برس ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا ٹکراؤ 21 ستمبر کو متوقع ہے ون ڈے فارمیٹ میں کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ کے تمام میچز دبئی اور ابوظبی میں ہوں گے۔ مجوزہ شیڈول کے مطابق 18 ستمبر کو پہلا میچ پاکستان اور کوالیفائر کے…

صلاح کے فٹبال چھوڑنے کی رپورٹس مسترد

نیزنی نوگوروڈ:  مصر نے اپنے سپر اسٹار محمد صلاح کی جانب سے چیچنیا میں ملنے والی پبلسٹی پر برہمی اور انٹرنیشنل فٹبال چھوڑنے کی رپورٹس کو مسترد کردیا۔ بعض میڈیا ذرائع میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ صلاح چیچنیا میں ملنے والی خصوصی توجہ سے خوش…