Latest National, International, Sports & Business News
براؤزنگ زمرہ

دنیا

بنگلہ دیش نے مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اشارہ دے دیا

ڈھاکہ: بنگلہ دیش نے پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ کے مشترکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اشارہ دے دیا۔ بنگلہ دیشی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیشی وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیش سعودی عرب،…

سعودی عرب یمن کے حوثیوں کو قابو نہیں کر سکے گا: پاسدارانِ انقلاب

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ سعودی عرب یمن کے حوثیوں کو قابو میں رکھنے میں کامیاب نہیں ہوگا، کیونکہ حوثی باغی مملکت پر اپنے حملوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان حسین محبی نے کہا کہ سعودی عرب یقینی طور پر یمن اور…

شام کے ایئربیس پر حملے کے بعد اسرائیل اور ترکیہ آمنے سامنے

تل ابیب/انقرہ: شام کے ایک ایئربیس پر اسرائیلی حملے کے بعد اسرائیل اور ترکیہ کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔اسرائیل نے ترکیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ شام میں ایک فوجی اڈے پر اپنے فوجی تعینات کرنے کی تیاری کر رہا تھا جسے اسرائیل اپنے لیے خطرہ…

امارات نے ایران سے تمام تجارتی و مالی معاملات معطل کر دیئے

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ ہر قسم کی تجارت روک دی۔متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ جنگ کے دوران ہونے والی کشیدگی کے پیش نظر کیا گیا، ایران کے ساتھ ہر قسم کے تجارتی، کاروباری…

پاکستان اور قطر کی ثالثی میں کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں: اسماعیل بقائی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق قطر کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، عمان کے ساتھ…

اسرائیل کے جنونی وزیر کا غزہ میں روزانہ 30 سے 40 افراد قتل کرنے کا مطالبہ

مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیل کے وزیر قومی سلامتی اور انتہائی دائیں بازو کے رہنما اتمار بن گویر نے غزہ میں روزانہ 30 سے 40 افراد کو قتل کرنے کی وکالت کردی۔امریکی خبر ایجنسی کے مطابق اتمار بن گویر نے یہ بیان غزہ میں حماس کی قید سے رہا ہونے والے…

افغان طالبان کی مسلسل حمایت سے پاکستان میں دہشت گرد حملے بڑھ گئے: اقوام متحدہ

اسلام آباد:اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے تحت کام کرنے والی ایک مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کی مسلسل حمایت نے پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی تعداد اور ان کی ہلاکت خیزی میں اضافے میں…

شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی

دمشق:شام کی عدالت نے معزول و مفرور صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنا دی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شام کے معزول صدربشارالاسد کو ان کی غیر موجودگی میں سزا سنائی گئی۔شام کی عدالت نے بشارالاسد دور کے سکیورٹی عہدیدار اور بشار الاسد کے کزن عاطف…

کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، ایمرجنسی نافذ

کولمبیا: مغربی کولمبیا میں طاقتور زلزلے کے نتیجے میں کم از کم ہلاکتیں 111 ہوگئیں اور 87 زخمی ہوئے، جبکہ متعدد افراد اب بھی منہدم عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔زلزلے کے شدید جھٹکوں سے ملک کے کئی شہروں میں عمارتیں منہدم ہوگئیں اور بڑے…

امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران

تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے سے ایران کو کوئی خطرہ نہیں، امریکی سکیورٹی کی ناکامی کے بعد خطے میں نئے دفاعی معاہدے ہو رہے ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان…

تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی

بنکاک:تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں میں ایک سکول میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک ٹیچر اور سٹوڈنٹس شامل ہیں، فائرنگ کے بعد ملزم نے اپنی جان لے لی، فائرنگ…

حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر حملہ، ایک پاکستانی سمیت 11 شہری زخمی

ریاض: یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی صوبہ نجران پر حملہ کیا جس میں 11 شہری زخمی ہو گئے۔سعودی عسکری اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق حوثی باغیوں کے حملہ کے زخمیوں میں 7 سعودی شہری، ایک یمنی، 2 مصری اور ایک پاکستانی…