Latest National, International, Sports & Business News
براؤزنگ زمرہ

1 قومی

پنجاب حکومت نے دانش سکولوں کے طلباء و طالبات کی سکالر شپ روک دی

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت کی جانب سے تعلیم دشمن اقدام اٹھاتے ہوئے لاہور سمیت پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم دانش سکولوں کے طلباء و طالبات کی سکالر شپ روک دی ہے۔ جس کے باعث ان یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے دانش سکولوں کے طلباء و…

کرپشن کیسسز کا سامنا کرنیوالے کس منہ سے حکومت کو بھاشن دے رہے ہیں ، شہباز گل

اسلام آباد( آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کرپشن کیسسز کا سامنا کرنے والے کس منہ سے حکومت کو بھاشن دے رہے ہیں۔ ملک کو بے دردی سے لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا۔اپنے بیان میں ڈاکٹر شہباز گِل…

چین نے حتیٰ الوسع کوشش کی بھارت کے ساتھ معاملہ افہام و تفہیم اور گفتگو کے ذریعے حل ہو، وزیر خارجہ

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین نے حتیٰ الوسع کوشش کی بھارت کے ساتھ معاملہ افہام و تفہیم اور گفتگو کے ذریعے حل ہو، بھارت نے تعمیرات کا سلسلہ جاری رکھا ،بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے 9 مئی کو چپقلش…

قربانی مذہبی فریضہ، حکومت اس سلسلے میں ہرممکن سہولت کو یقینی بنائے گی،وزیر داخلہ اعجاز

اسلام آباد (این این آئی) وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ قربانی ایک مذہبی فریضہ ہے اور حکومت اس سلسلے میں ہرممکن سہولت کو یقینی بنائے گی،انتظامات کے ساتھ ساتھ حفاظتی تدابیر پر عمل ہو اور اس حوالے سے وزارت صحت کی گائیڈ لائنز کے مطابق…

ای سی سی نے مختلف اداروں کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دیدی

اسلام آباد (این این آئی)مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں ای سی سی نے مختلف اداروں کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دیدی۔ بدھ کو ہونے والے اجلاس میں کورونا سے نمٹنے کیلئے چین سے 7 ارب 84 کروڑ روپے کا سامان خریدنے کی منظوری…

محسن شاہ نواز رانجھا کی جانب سے نیب کال اپ نوٹسز اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

اسلام آباد (این این آئی)محسن شاہ نواز رانجھا کی جانب سے نیب کال اپ نوٹسز اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔ بدھ کو دائر درخواست میں کہاگیاکہ کورونا وبا کے دوران نیب میں ذاتی حیثیت میں پیشی زندگی کے لیے خطرات کا باعث ہے۔ درخواست میں…

کراچی میں قتل و غارت کا نیٹ ورک چلانے والے متحدہ کے آصف صدیقی کی لاش برآمد

کراچی ( آن لائن ) قتل و غارت کا نیٹ ورک چلانے والے ایم کیو ایم لندن کے کارندے آصف صدیقی عرف پاشا کی لاش جمالی پل سمیرا چوک پر جھاڑیوں سے ملی ہے ۔آصف صدیقی سکیورٹی اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں قتل و غارت کا نیٹ ورک…

3 نجی کمپنیاں پٹرول بحران کی ذمہ دار ، وزارت پٹرولیم کی رپورٹ

اسلام آباد (کامرس رپورٹر)وزارت پیٹرولیم بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ میںپٹرول بحران کا ذمے دار نجی تیل کمپنیوں کو قرار دے دیا، کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ نجی تیل کمپنیاں موجودہ…

جاپان ٹڈل دل کے خاتمہ کےلئے ادویات فراہم کرے گا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)جاپان کی حکومت پاکستان کو کورونا وائرس کے خلاف اقدامات میں تعاون کے بعد زرعی زمینوں پر حملہ آور ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے کیڑے مار ادویات فراہم کرے گی این جی اوز کے ذریعے دی جائے گی۔پاکستان میں قائم جاپان کے سفارت خانے…

وفاقی حکومت ٹڈی دل کےلئے خصوصی پیکج دے ، بلوچستان کا مطالبہ

کوئٹہ(بیورو رپورٹ)بلوچستان کے وزرا میر ضیا لانگو اور زمرک خان نے وفاقی حکومت سے اپنے وعدے پورے کرنے اور ٹڈی دل کے حملے سے متاثرہ اضلاع کے لیے خصوصی پیکیج کے اعلان کا مطالبہ کردیا، مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے 31 اضلاع…

شوگر ملز مالکان چینی 70 روپے کلو فروخت نہیں کر رہے ، وفاقی حکومت کی عدالت میں فریاد

اسلام آباد(کامرس رپورٹ) وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیا کہ چینی کی ملز کے مالکان غیر تجارتی صارفین کو چینی 70 روپے فی کلو میں فروخت کرنے کی شرط پر عمل نہیں کررہے اس لیے ان کے خلاف انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں مجوزہ کارروائی…

صوبوں کو قبائلی علاقوں کےلئے مشترکہ طور پر 110 ارب روپے مختص کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(کامرس رپورٹر) وفاق نے صوبوں سے کہا ہے کہ وہ قومی خزانہ کمیشن (این ایف سی) کے حصص کی مناسبت سے قبائلی علاقوں کی خصوصی ترقی اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے آئندہ سال اپنے اپنے بجٹ میں سے مشترکہ طور پر 110 ارب روپے مختص کریں۔اسلام…