کرینہ نئی فلم میں عمران ہاشمی کیساتھ جلوہ گرہونگی

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور پہلی بارنین سے نین لڑائیں گی کسی اور کے ساتھ نہیں عمران ہاشمی کے ساتھ فلم’’ بدتمیز دل‘‘میں جلوہ گرہونگی۔ ایک طرف ہوں گی پرکشش اوردلکش کرینہ کپور جن کے انداز رہتے ہیں ہمیشہ ہٹ کر جو دلوں کو گرما دینے والے رقص کرکے سب کی نیندیں اڑا دیتی ہیں۔ جو جب جب اسکرین پر آتی ہیں کچھ الگ ہی ہوتا ہے ڈشنگ لک قیامت ڈھاتا سراپا اور اس پر دھڑکنوں کو بے قابو کرتے انداز۔دوسری طرف ہیں۔عمران ہاشمی جن کی آنکھوں میں چپھی رہتی ہے دیوانگی جو بے باکی دکھانے میں بڑے بڑے ہیروز کو مات دے چکے ہیں اب کرینہ اور عمران کی جوڑی بن رہی ہے نئی فلم’ بدتمیز دل‘ کے لیے تو پھر سوچ لیں کہ دو بڑے سپر اسٹار جب ہوں گے ایک ساتھ تودھوم مچے گی ۔ ’بدتمیز دل‘ کو نئے ہدایت کار اکشے رائے بنا رہے ہیں جن کو یقین ہے کہ کرینا اور عمران کی جوڑی دیکھنے والوں کو بار بار سنیما گھروں کا رخ کرنے پر مجبورکرے گی

تبصرے بند ہیں.