خوابوں کا شہزادہ نہیں ملا، جلد شادی کرلونگی، سمیرا ریڈی
ممبئی: بالی وڈ کی اداکارہ سمیرا ریڈی کا کہنا ہے کہ ابھی تک خوابوں کا شہزادہ نہیں ملا لیکن جیسے ہی مناسب رشتہ ملا پھر جلد شادی رچالوں گی۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں نے تامل فلم میں رانا کے ساتھ کام ضرور کیا تھا، ہماری بہت زیادہ ذہنی ہم آہنگی ہے لیکن میں نے اس سے شادی کے بارے میں کبھی نہیں سوچا ہے، میں نے ایک تامل فلم ان کی وجہ سے کی تھی، میں تامل انڈسٹری میں بھی اچھا کام کرنے کی کوشش میں ہوں۔ ن کے بقول اسکرپٹ پڑھ کر فلم فائنل کرتی ہوں، میری خواہش ہے کہ وہ کردار ادا کروں جور یکھا جی نے فلم ’’خون بھری مانگ‘‘ میں کیا تھا میں اپنے اوپر لگی گلیمرس اداکارہ کی چھاپ اتارنا چاہتی ہوں، میں اس وقت بنگالی، ہندی اور تامل فلموں میں کام کررہی ہوں۔
تبصرے بند ہیں.