کیرا نائٹلی اور موسیقار جیمز رائٹن جلد فرانس میں شادی کرینگے

لاس اینجلس: ہالی وڈ اداکارہ کیرا نائٹلی اور موسیقار جیمز رائٹن رواں ہفتہ فرانس میں شادی کرینگے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کیرانائٹلی اور موسیقار جیمز رائٹن جن کی گزشتہ سال موسم گرما میں منگنی ہوئی تھی۔ اس سال رواں ہفتہ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ شادی کے تمام تر انتظامات فرانس کے شہر ناٹس میں کیے گئے ہیں۔ شادی میں کیرا نائٹلی اور جیمز نے اہل خانہ اور قریبی دوستوں کو مدعو کیا ہے جب کہ میڈیا کو شادی میں آنے کی دعوت نہیں دی۔ دونوں شادی کے بعد ہی میڈیا پر نظر آئیں گے۔

تبصرے بند ہیں.