ادیتی راؤ فلم ’’باس‘‘ میں اکشے کیساتھ جلوہ گر ہونگی

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ ادیتی راؤحیدری نئی فلم ’’باس‘‘ میں اکشے کمار کے ساتھ جلوہ گرہوں گی اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ ایک بارپھر اپنی پرفارمنس کی دھاک بٹھادیں گی۔ فلم ’’لندن ،پیرس ،نیویارک ‘‘میں علی ظفر کے ساتھ اپنی پرفامنس کی دھاک بٹھانے والی اداکارہ ادیتی راؤ اب اکشے کے ساتھ اپنی ادائوں کا جادو جگائیں گی ۔بالی وڈ اداکارہ ادیتی راؤحیدری کا کہنا ہے کہ اپنی الگ شناخت رکھتی ہوں میرے فنی سفرکا آغاز انتہائی اچھا ہوا ہے انھوں نے بتایا کہ رقص میں مہارت پر مجھے فلم میں کام کرنے کے مواقع ملے ہیں ،فن کی کوئی انتہا نہیں ہوتی اور سیکھنے کا عمل جاری رہتا ہے ۔اداکارہ نے بتایا کہ رواں سال 18 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’’باس‘‘میں نظر آئوں گی۔اس فلم میں اہم کردار نبھارہی ہوں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ نئی فلم کی کہانی بہت اچھی ہے اس پر محنت بھی کروں گی۔شائقین کی رائے کا احترام کرتی ہوں۔ ان کی خوشی کے لیے ہی پرفارم کرتی ہوں ۔اداکارہ ادتی راؤنے کہاکہ بالی وڈ میں نئے آنے والوں کے لیے بہت اچھے مواقع ہیں اور فنکار کی صلاحیتوں کے یہاں پر ہی قدردان ملتے ہیں ۔فلم کی کہانی کے تحت ہی خود کو تیار کرتی ہوں جو سین کی ڈیمانڈ ہوتی ہے وہی کرکے دکھانا ہی اصل فنکاری ہے ۔انھوں نے کہا کہ نئی فلموں میں کام کرنے کے لیے کہانی کو سب سے پہلے دیکھنا ضروری ہوتا ہے پھر اس میں اپنے کردار کو بھی مدنظر رکھنا پڑتا ہے۔ دریں اثنا فلم ’’باس ‘‘کے ہدایتکار انتھونی ڈی سوزا نے بتایا ہے کہ اداکارہ ادیتی راؤکو اس فلم کے لیے فائنل کرلیا ۔پہلے بھی ان کی پرفارمنس نے متاثر کیا۔ انھوں نے کہا کہ ادتی راؤحیدری کی اچھی پرفارمنس نے متاثر کیا ہے اور اب اس فلم کی کاسٹ میں اس کا نام شامل ہوچکا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ادیتی اس فلم میں اپنی صلاحیتوں کا کھل کر اظہار کریں گی۔

تبصرے بند ہیں.