آسٹریلیا : یکم جون کو پاکستانی اورانڈین گلوکاروں کا مقابلہ
ملتان: آسٹریلیا میں یکم جون کو پاکستانی اورانڈین گلوکاروں کا دلچسپ مقابلہ متوقع ہے ایک ہی دن ایک ہی وقت دو مختلف آڈیٹوریم میں پاکستانی گلوکارعاطف اسلم اوربھارتی گلوکار ادت نارائن کے پروگراموں کے موقع پردیکھنے میں آئیگا۔ دونوں ممالک کے پروگرام آرگنائزز اپنے شوکی کامیابی کے لیے بھرپورتشہیری مہم چلارہے تھے۔ عاطف اسلم 35 سو نشستوں والے اولمپک پارک آڈیٹوریم میں جس کا صرف چارگھنٹے کاکرایہ 50لاکھ روپے پاکستانی ہے ۔ اس بار عاطف اسلم کا شو پاکستانی پروموٹر منعقد کررہے ہیں ۔ عاطف اسلم نے اس شوکا معاوضہ 60لاکھ روپے وصول کیا ہے جن کی ٹکٹوں کی قیمت 26لاکھ روپے بنی ہے۔ دوسری جانب بھارتی فلموں کے معروف پلے بیک سنگرادت نارائن نے اپنے انڈین پروموٹر سے شو کا معاوضہ 25لاکھ وصول کیا ۔
تبصرے بند ہیں.