کنیز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے، علی ظفر

لاہور: پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکاراوراداکارعلی ظفر نے کہا ہے کہ فرانس میں منعقدہ ’کینزفلم فیسٹیول‘ میں ہالی وڈاوربالی وڈ ستاروں کی طرح پاکستان کی نمائندگی کرنے پربہت فخر ہے۔ ایک طرف دوسرے ممالک کے فلمی ستاروںسے ملاقات ہوئی تودوسری جانب فیسٹیول میں شریک لوگوںکی جانب سے ملنے والا رسپانس کبھی نہیں بھلا سکوں گا۔ بیرون ممالک میوزک کنسرٹس کاسلسلہ جاری ہے لیکن پاکستان میں ایک طرف تومیوزک کنسرٹس دہشت گردی کی وجہ سے کینسل ہوجاتے ہیں اوردوسری جانب چینلزپرسوائے خبروںکے کچھ اور دکھائی نہیں دیتا۔ بالی وڈاسٹارسلمان خان کی طرف سے ایک فلم میں اہم کردار آفر ہوا مگراپنی زیر تکمیل فلموں میں مصروفیت کی وجہ سے معذرت کرلی۔ پاکستان اوربھارت کے درمیان مشترکہ فلمسازی کے حوالے سے تاحال کچھ نہیں ہوا لیکن وقت آنے پرسب کوسرپرائزدونگا۔ ان خیالات کا اظہارعلی ظفر نے انھوں نے کہا کہ بالی وڈ کے سب سے بڑے ادارے یش راج بینر کی نئی ایکشن فلم کے لیے میرا انتخاب کرلیا گیا ہے اور اس فلم کی عکسبندی رواں برس اکتوبر میں شروع کی جائے گی اوراسے آئندہ برس نمائش کے لیے پیش کیاجائیگا۔

تبصرے بند ہیں.