Latest National, International, Sports & Business News

ریکھا نے اپنی سابقہ محبت امیتابھ بچن کیساتھ کام کرنے سے انکار کردیا

کئی دہائیوں تک بھارتی فلم انڈسٹری اور عوام کے دلوں پر راج کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ ریکھا نے اپنی سابق محبت لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز انیس بزمی نے دونوں ستاروں کو اپنی فلم “ویلکم بیک” میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کی پیشکش کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بگ بی نے فلم میں کام کرنے کی آفر کو قبول کرلیا تاہم ریکھا نے یہ کہہ کراس پیشکش کو ٹھکرا دیا کہ شوٹنگ کی تاریخیں ان کی نئی فلم “سپرنانی” سے متصادم ہیں۔ واضح رہے کہ ریکھا ایک زمانے میں امیتابھ بچن سے بے پناہ محبت کرتی تھیں، دونوں ستارے آخری مرتبہ 1981 میں یش چوپڑا کی فلم “سلسلہ” میں ایک ساتھ جلوہ ہوئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.