بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے زندگی کی 38 بہاریں دیکھ لیں

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس یونیورس سشمیتا سین آج اپنی 38ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ 19 نومبر 1975 میں حیدر آباد دکن کی ایک بنگالی فیملی میں پیدا ہونے والی سشمیتا سین نے 1994 میں بھارت کی پہلی مس یونیورس کا خطاب حاصل کرنے کے بعد 1996 میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور فلم ’’دستک‘‘ سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا اور خوبصورتی کے ساتھ ساتھ اپنی اداکاری کا بھی لوہا منوایا، اس کے بعد سشمیتا نے فلمی دنیا کو ہی اپنا کیریئر منتخب کرلیا اور کئی فلموں میں اداکاری کے جلوے بکھیرے۔ سشمیتا سین اب تک 30 سے زائد فلموں میں کام کرچکی ہیں جن میں سے ’’بیوی نمبر ون‘‘، ’’صرف تم‘‘، ’’ میں ہوں نا‘‘، ’’آنکھیں‘‘، ’’میں نے پیار کیوں کیا‘‘، ’’فی الحال‘‘، ’’چنگاری‘‘، ’’آگ‘‘، ’’تم کو نہ بھول پائیں گے‘‘، ’’میں ایسا ہی ہوں‘‘، ’’ڈو ناٹ ڈسٹرب‘‘، ’’بے وفا‘‘ اور ’’دلہا مل گیا‘‘ کا شمار ان کی مشہور فلموں میں سے ہوتا ہے تاہم گزشتہ چند سالوں وہ فلمی دنیا سے دور ہیں لیکن فلمی نگری کو خیر آباد نہیں کہا۔ چند سال قبل سشمتا سین اور سابق پاکستانی فاسٹ بولر وسیم اکرم کے شادی کے چرچے بھی میڈیا کی زینت بنے لیکن یہ خواہش رکھنے والوں کو اس وقت شدید دھچکا پہنچا جب وسیم اکرم نے آسٹریلوی دوشیزہ شنیرا تھامپسن سے دوسری شادی کرلی

تبصرے بند ہیں.