Latest National, International, Sports & Business News

لیڈی گاگا نے اپنا نیا گانا شیڈول سے ہفتہ پہلے ہی ریلیز کردیا

انٹرنیٹ پرکوئی سارے گانے پہلے ہی نہ ڈال دے،لیڈی گاگا نے اپنا نیا گانا ’اپلاز‘شیڈول سے ایک ہفتہ پہلے ہی ریلیزکردیا ہے۔ لیڈی گاگانے اس لانچ کااعلان اپنے ٹوئٹرپیغام میں کیا،ایک گیت پر مشتمل اپلاز کو 19 اگست کو ریلیز کیاجانا تھا تاہم لیڈی گاگا کو ڈر تھا کہ ان کے گانے کے مختلف حصے کوئی انٹرنیٹ پر پہلے ہی ریلیز نہ کردے۔اس سے پہلے کیٹی پیری کا گیت بھی انٹرنیٹ پر پہلے ہی ریلیز کردیا گیا تھا۔لیڈی گاگا نہ صرف اپنی گلوکاری کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں بلکہ وہ اپنے منفردملبوسات کی وجہ سے بھی جانی جاتی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.