والد کے انتقال کے بعد ماں کو تنہا نہیں چھوڑتی، پریانکا چوپڑا

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنی والدہ کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑتی۔ پریانکا جو کہ ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں ،انھیں اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے متخلف شہروں میں گھومتا پڑتا ہے وہ اپنی والدہ کو ساتھ ساتھ لیے گھوم رہی ہیں۔ پریانکا کا کہنا ہے کہ جب سے ان کے والد کا انتقال ہوا ہے وہ اپنی ماما کو اکیلا چھوڑنے سے گھبراتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے مصروف ترین شیڈول کے باوجود والدہ کو وقت دیتی ہیں اور انھیں ساتھ ساتھ رکھتی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.