پاکستان کی موجودہ صورت حال بہت خراب ہے، انور مقصود

فنکاروں اور ادیبوں نے بھی پاکستان کے جشن آزادی کے حوالے سے اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ صورت حال بہت خراب ہے۔ دعاہے کہ جلدہم 1947کاپاکستان دیکھیں گے، ممتازڈرامہ نگارانور مقصود کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ صورت حال بہت خراب ہے مگر  مجھے نوجوانوں سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اوردعاہے کہ جلدہم 1947 کاپاکستان دیکھیں گے، لیجنڈگلوکار عالمگیرکاکہنا ہے کہ پاکستانی عوام بہت حوصلے کے ساتھ اپنی بقاکی جنگ لڑتی رہی ہے، لوگ ہمیں کچھ بھی کہیں مگریادرہے۔عالمی سطح پر پاکستانیوں نے ہرمیدان میں خود کو منوایاہے، گلوکارہ ناہید اخترنے کہاکہ پاکستانی قوم دنیاکی وہ واحدقوم ہے جوکبھی حالات سے نہیں گھبراتی، میں اپنے سیاست دانوں سے کہنا چاہونگی کہ وہ اپنی درست پالیسیوں سے ملک کوقوم کانام روشن کریں۔

تبصرے بند ہیں.