مشرف کے ساتھ عادی مجرم جیسا سلوک ہونا چاہئے،منور حسن

جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سید منور حسن نے بنوں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے پاکستان کے آئین ،منشور اور ڈرون حملوں سے قبائلیوں کا قتل کیا ہے، اکبر بگٹی اور جامعہ حفصہ کی طالبات کا قاتل بھی پرویز مشرف ہے،مشرف کے ساتھ عادی مجرم جیسا سلوک ہونا چاہئے۔ بنوں میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ پرویز مشرف لال مسجد آپریشن کے شہداٗ اور اکبر بگٹی کے قاتل ہیں، وہ ڈرون حملوں میں مارے جانے والے معصوم افراد کے قاتل ہیں اس لئے انہیں ایک عام ملزم کی طرح ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کرنا چاہئے، مختلف پارٹیوں کے 65 بڑے بڑے سیاست دان میمبر قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی داغدار ماضی کی بناہ پر الیکشن سے آؤٹ کردیئے گئے ہیں، جماعت اسلامی کے کسی فرد پر آج تک کوئی کرپشن یا فراڈ ثابت نہیں ہوا پیپلز پارٹی کے 5 سالہ دور حکومت نے ملک کو اندھیرے میں دھکیل دیا،5 سال تک صرف بیروزگاری،بدامنی اور عوام کے خون کا کھیل جاری رہا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں عوام کے فلاح و بہبود کے لئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے گئے،انہوں نے کہا کہ عوام اپنی تقدیر بدلنے سے خوشحال پاکستان بنانے کے لئے جماعت اسلامی کو کامیاب بنائیں، ہم شریعت کے مطابق اسلامی قانون کا نفاذ کریں گے، کسی کی حق تلفی ہمارے دور میں نہیں ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.