حافظ آباد: اراکین کا این اے 103 کی دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ

حافظ آباد: حافظ آباد میں مسلم لیگ نون کے نومنتخب اراکین اسمبلی اور کارکنوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو تین کی دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔مسلم لیگ نون کے نومنتخب اراکین صوبائی اسمبلی ملک فیاض احمد اعوان،اور چودھری اسد کی قیادت میں کارکنوں کی احتجاجی ریلی شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی ڈسٹرکٹ کمپلیکس بائی پاس پر واقع ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچی تو ریلی کے شرکاء نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر پرویز علی شاہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔اس موقع پر مظاہرین مسلسل احتجاجا سینہ کوبی کرتے رہے مظاہرین کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ آفیسر نے مخالفین کے کہنے پر الیکشن کمیشن کو این اے ایک سو تین کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی۔اس موقع پر ایک مسلم لیگی کارکن نے خود پر پیڑول چھڑک پر خودسوزی کی کوشیش بھی کی۔

تبصرے بند ہیں.