الیکشن کیلئے جامع اور مربوط سیکیورٹی پلان ترتیب دیا جائے،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کہتے ہیں الیکشن کیلئے جامع اور مربوط سیکیورٹی پلان ترتیب دیا جائے، تمام سیکیورٹی ادارے پر امن انتخابات کو یقینی بنائیں، پاک فوج کے ترجمان کہتے ہیں کراچی سمیت سندھ میں ایک لاکھ چوبیس ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے جا چکے ہیں۔ کراچی میں کور ہیڈکوارٹر میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو الیکشن سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی، بریفنگ کے دوران کور کمانڈر اعجاز چوہدری، میجرجنرل رضوان ، ڈی جی رینجرز اور چیف سکیریٹری نے شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کا کہنا تھا سیکیورٹی پلان پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، بریفنگ کے بعد پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کرا چی میں دس ہزار فوجی اہلکار تعینات کئے جا چکے، ڈی جی آئی ایس پی آرکےترجمان نے مزید کہا انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشنز کے اندر فوجی تعینات نہیں ہوں گے، الیکشن والے دن سیکیورٹی اداروں کے علاوہ فوجی بھی گشت کر رہے ہوں گے. انہوں نے مزید کہا الیکشن کے بعد فوج کی واپسی صورتحال پر منحصر ہے۔

تبصرے بند ہیں.