1973ء میں بننے والی فلم ’’لوان ممبئی‘‘ 2 اگست کو ریلیز ہوگی

ممبئی: 1973 ء میں بننے والی بالی ووڈ فلم لو ان ممبئی اپنی تکمیل کے چالیس سال بعد بالاآخر ریلیز کے لیے تیار ہوگئی۔ لو ان ممبئی میں ماضی کے مشہور ستاروں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اور مرکزی کردار میں وحیدہ رحمان ، کشور کمار اور اشوک کمار جلوہ گر ہوئے تھے۔جے مکھر جی کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم بعض وجوہات کی بنا پر ریلیز نہیں کی جاسکی تھی اور ان کی موت کے ایک سال بعد ریلیز کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ یہ اپنے سلسلے کی تیسری فلم ہوگی، پہلی دو فلمیں لو ان شملہ اور لو ان ٹوکیو تھیں،یہ فلم دو اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.