مسلسل شوٹنگ سے مائرہ خان کو بخار ہوگیا

کراچی: اداکارہ مائرہ خان اپنے نئے پراجیکٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں ان دنوں ڈراموں کی مسلسل شوٹنگ سے انھیں بخارچڑھ گیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ مائرہ خان طویل عرصہ ڈرامہ انڈسٹری سے دوررہنے کے بعد ایک مرتبہ پھراسکرین پرآن ائیرآگئیں ہیں گزشتہ روز  بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے بتایاکہ وہ ان دنوں اپنے نئے پراجیکٹ کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں مائرہ خان کاکہنا تھا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ڈرامے میں اپنی تمام تر کوششوں سے جان پیداکردی جائے اورکہانی کوایساموڑدیاجائے کہ ہرگزرتے ہوئے لمحے کے ساتھ ڈرامہ انٹرسٹنگ ہوجائے۔ماضی میں ایک ڈرامے نے میری تقدیربدل ڈالی گزشتہ دنوں لکس اسٹائل ایوارڈکی تقریب میں مجھے بہترین اداکارہ کاایوارڈملنامیرے لیے کسی اعزازسے کم نہیں تھا ایک سوال کے جواب میں اداکارہ مائرہ خان کاکہنا تھا کہ جب تک معیاری کہانیاں لکھی جارہی ہیں میں انڈسٹری کے لیے کام کرتی رہونگی۔

تبصرے بند ہیں.