یوفون کے اشتراک سے فلم آئرن مین تھری کی نمائش

کراچی: پاکستان میں یوفون کے اشتراک سے ہالی وڈ کی سائنس فکشن فلم آئرن مین تھری نمائش کے لئے پیش کردی گئی۔کراچی کے نجی سنیما گھر میں یوفون کے تعاون سے امریکہ کے باکس آفس کی نمبر ایک فلم آئرن مین تھری ریلیز کردی گئی، اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے سنیما گھر کا رخ کیا اور فلم سے خوب لطف اندوز ہوتے نظر آئے،فلم بینوں کا کہنا تھا کہ آئرن مین تھری بہت اچھی فلم ہے،اس کے پہلے دو پارٹس نے دنیا بھر میں ریکارڈ بزنس کیا اور اب کراچی میں بھی اسے بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.