کراچی: موسیقی کانفرنس کا دسواں سالانہ فیسٹیول کا آغاز

کراچی: کْل پاکستان موسیقی کانفرنس کا دسواں سالانہ فیسٹیول کراچی میں شروع ہوگیا، ملک بھر سے آئے موسیقاروں نے سر بھکیرے تو شائقین داد دیئے بغیر نہ رہ سکے،نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کراچی کے زیر اہتمام کل پاکستان موسیقی کانفرنس کا دسواں سالانہ فیسٹیول شروع ہوگیا، تقریب کے پہلے روز استاد خورشید حسین، ممتاز سبزل اور احمد رضا سمیت دیگر نامور موسیقاروں نے اپنے سر بھکیرے، جنہیں تقریب میں موجود افراد نے بے حد پسند کیا، کراچی میں جاری میں سروں کا میلہ ہفتے کی شب اختتام پذیر ہوجائے گا،اس کی دوسری نشست میں استاد فتح علی خان، استاد سلامت حسین اور عبداللہ شہنائی نواز سمیت دیگر نامور کلاسیقل موسیقار اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔

تبصرے بند ہیں.