Latest National, International, Sports & Business News

ہر گزرتے دن کیساتھ انڈسٹری مزید زوال کا شکار ہورہی ہے، ریشم

لاہور: اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کا صفایا ہونے سے بچانے کے لیے فوری طور پر سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا ورنہ کسی کے ہاتھ میں کچھ نہیں آئیگا۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران ریشم نے کہا کہ آج اگر ہم فلم انڈسٹری کو قریب سے دیکھیں تو اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر گزرتے دن میں انڈسٹری مزید زوال کا شکار ہوتی جا رہی ہے اور کچھ لوگ ایک دو فلمیں بنا کر یہ سمجھتے ہیں کہ شاید ہم نے انڈسٹری کو کھڑا کر دیا ہے۔حالانکہ ایسا بالکل نہیں اگر ہم نے انڈسٹری کا صفایا ہونے سے بچانا ہے تو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہونگے اور اگر انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگ سر جوڑ کر بیٹھ جائیں تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.