اہلیہ پر تشدد، اوم پوری گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش

ممبئی: بھارتی اداکار اوم پوری کی اہلیہ نندیتا نے اپنے شوہر کے خلاف تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے تھانے میں شکایت درج کرادی۔ جس کے بعد اوم پوری گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہوگئے۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ورسوا پولیس اسٹیشن میں تعینات سینئر انسپکٹر ہریش چندرا پرمانے نے اس بات کی تصدیق کی کہ نندیتا نے اپنے شوہر اداکار اوم پوری پر چھڑی سے مارنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف درخواست دی ہے اور بتایا ہے کہ ان کے درمیان جھگڑا اندھیری کے علاقے میں سشیل بلڈنگ میں واقع اپنے اپارٹمٹ کی مرمت کے معاملہ پر ہوا ۔ اوم پوری کے ترجمان نے بتایا کہ وہ اپنی ایک زیر تکمیل فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور پولیس نے تاحال ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا ۔

تبصرے بند ہیں.