ہائے رے سلو میاں جو ایشوریہ رائے کو آج تک نہ بھلا پائے

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کو ایک بار پھر ایشوریہ رائے کی یاد ستانے لگی اور انہیں دوسری خواتین میں بھی ایشوریہ نظر آنے لگی ہیں۔ سلمان خان نے اپنے ریئلٹی شو ’بگ باس 7‘ میں شریک اپورو اگنی ہوتری اور ان کی اہلیہ شلپا اگنی ہوتری سے بات کرتے ہوئے کہاکہ شلپا انہیں بالکل ایشوریہ رائے جیسی لگتی ہیں خاص طور پر ان کی آنکھیں تو بالکل ایشوریہ جیسی ہی ہیں۔ سلمان خان نے کہاکہ شلپا ایشوریہ جیسی نظر آتی ہیں ہوسکتا ہے اسی وجہ سے ان کے شوہر اپورو اگنی ہوتری نے شادی کی ہو۔ واضح رہے کہ سلمان خان اور ایشوریہ رائے بچن کے مبینہ رومانس کا چرچا میڈیا پر عام تھا لیکن اب اس بات کو مدتیں بیت چکی اور وہ ایک دوسرے کے بارے میں بات بھی نہیں کرتے نہ ہی ایک دوسرے کا نام لیتے ہیں تاہم اب سلو میاں کو دوسری خواتین میں بھئ ایشوریہ نظر آنے لگی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.