میانمار کی حکومت نے 56 سیاسی قیدیوں کو رہا کردیا

یانگون: میانمار کی حکومت نے سیاسی قیدیوں کی رہائی کے اعلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے 56 قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدارتی ترجمان لاماؤنگ شوے نے 56 قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا كہ رواں سال کے آخر تک صدر تھین سین کے اعلان کے مطابق تمام سیاسی قیدیوں کو مرحلہ وار رہا کردیا جائے گا۔ میانمار کے موجودہ صدر تھین سین كے مارچ 2011 میں اقتدار سنبھالنے كے بعد سے اب تک فوجی حکومت کے دوران قید کئے گئے سیکڑوں سیاسی قیدیوں میں سے درجنوں كو رہا كیا جاچكا ہے تاہم انسانی حقوق کے اداروں اور سماجی تنظیموں كا كہنا ہے كہ اب بھی سیكڑوں سیاسی كاركن جیلوں میں قید ہیں اور حکومت نے صرف اپنے سیاسی مفادات حاصل کرنے اور عالمی سطح پر اپنا مقام بلند کرنے کے لئے چند قیدیوں کو رہا کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.