گلوکار طاہرشاہ کا گانا ’آئی ٹو آئی‘ کی مقبولیت میں اضافہ

کراچی: برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد گلوکار طاہرشاہ کا گانا ’آئی ٹو آئی‘ کی مقبولیت میں ہر گزرتے ہوئے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انوکھے انداز میں اپنی شاعری پرمبنی گانا ’آئی ٹو آئی‘ گانے والے طاہر شاہ کے گانے کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے، سوشل میڈیا پر چند روز میں لاکھوں لائکس حاصل کرنیوالے گانے نے دنیا بھر میں گلوکاروں کوحیران کردیا ہے۔ گلوکار طاہر شاہ کا کہنا ہے کہ میں پروفیشنل گلوکار نہیں ہوں مگر میرے دوستوں نے مجھے کہا کہ میں ایک اچھا گلوکار بن سکتا ہوں لہذا میں نے اپنی شاعری پر مبنی ایک گانا ’آئی ٹو آئی‘ ریکارڈ کروایا اور عوام نے میرے کام کو پسند کیا

تبصرے بند ہیں.