مادھوری ڈکشٹ کا فلم “ڈیرھ عشقیہ” میں اخلاق سے گرے ڈائیلا گ ادا کرنے سے انکار

ممبئی: ڈانسنگ کوئن مادھوری ڈکشٹ نے ’’عشقیہ‘‘ کے سیکوئل میں بنائی گئی فلم ”ڈیرھ عشقیہ” میں ودبابالن کی طرح اخلاق سے گرے ڈائیلاگ ادا کرنے سے انکار کردیا۔ بھارتی اخبار کے مطابق مادھوری ڈکشٹ نے فلم کے سین پکچرائز کراتے وقت ہدایت کار ابھیشک چوبے سے گزارش کی کہ ان کے کردار سے ایسے الفاظ نکال دیئے جائیں جو اخلاق سے گرے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ فلم میں کوئی بھی ایسا لفظ ادا نہیں کریں گی جو گالی کے زمرے میں آتا ہے تاہم ابھیشک چوبے نے مادھوری کے تحفظات کو تسلیم کرتے ہوئے ان کے کردار میں تبدیلی کردی اورمادھوری کے اسکرپٹ سے گالی اوراخلاق سے گرے ڈائیلاگ نکال دیئے۔ واضح رہے کہ مادھوری ڈکشت فلم ’’ڈیرھ عشقیہ‘‘ میں ارشد وارثی اور نصیرالدین شاہ کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی اور “بیگم” کے کردار میں نظر آئیں گی

تبصرے بند ہیں.