زینت امان کی’’ہم جنس پرستی‘‘ کے موضوع پر بنائی جانیوالی فلم سے بالی ووڈ میں واپسی

ممبئی: بالی ووڈ میں 70 اور 80 کی دہائی میں ہزاروں دلوں پر راج کرنے والی زینت امان ایک بار پھر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظرآئیں گی اور جس فلم سے ان کی واپسی ہورہی وہ ہم جنس پرستی کے موضوع پربنائی جائے گی۔ فلم 2010 میں ریلیز کی جانے والی ’’دونوں یہ نہ جانیں کیوں‘‘ کا سیکیول ہےجس میں کپل شرما اوریووراج پراشرمرکزی کردارادار کررہے ہیں جب کہ زینت امان ماں کا کردار ادا کریں گی، فلم میں دو لڑکوں کی کہانی دکھائی گئی ہے جو ایک دوسرے سے پیار کرنے لگ جاتے ہیں، دونوں میں سے ایک لڑکے کا تعلق پاکستان سے دکھایا گیا ہے، کپل شرما نے زینت امان کے فلم کی کاسٹ میں شامل کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم میں ان کا نام نازنین ہے جو فلم میں دونوں لڑکوں میں سے ایک کی ماں کا کردار ادا کررہی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.