کسی سے کوئی لڑائی نہیں، جیکولین فرنینڈس

ممبئی: بالی وڈ کی اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ کسی سے کبھی کوئی جھگڑا نہیں کیا ۔ڈائریکٹر ساجد خان کے ساتھ جھگڑے کی تردید کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ ایسا کوئی واقعہ ہی پیش نہیں آیا۔ سب کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں۔ قبل ازیں بھارتی میڈیا کے مطابق جیکولین اور ساجد کے درمیان ایک آئٹم سانگ کے مسئلے پر جھگڑا ہوا۔ دونوں آج کل ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں۔ جیکولین کو ایکتا کپور کی فلم کے لیے ایک آئٹم سانگ کرنا تھا لیکن ساجد نہیں چاہتے تھے کہ وہ آئٹم سانگ کریں اور اسی مسئلے پر ان کی لڑائی ہوگئی۔ جیکولین سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ ان کی کسی سے کوئی لڑائی نہیں ہے۔ جیکولین کے پاس اس وقت تین فلمیں ہیں جن میں سے ایک ڈائریکٹر ساجد خان کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.