رشی کپور کو ولن کاسٹ کرنے کا فیصلہ مشکل تھا، سبھاش گئی

ممبئی: بالی وڈ فلمساز سبھاش گئی نے کہا کہ ان کے لیے رشی کپور کو فلم ’’کانچی‘‘ میں ولن کے کردار میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کرنا کافی مشکل تھا۔ سبھاش گئی نے بھارتی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا کہ وہ 32 سال بعد ان کے ساتھ فلم ’’کانچی‘‘ میں ولن کا کردار ادا کرنے جا رہے ہیں، انھیں اس کردار میں کاسٹ کرنا ان کے لیے کافی مشکل تھا لیکن جب وہ رشی کپور کے پاس ہمت باندھ کر گئے اور اس کردار کی پیشکش کی تو انھوں نے آمادگی کا اظہار کر دیا۔ سبھاش نے فلم میں رشی کپور کے کردار کے حوالہ سے بتایا کہ فلم میں ان کا کردار بزنس مین کا ہے جو اسلح، گٹار اور لڑکیوں میں گھرا رہتا ہے۔ فلم کی عکسبندی کے دوران اداکار رشی کپور نے ’’قرض‘‘ کی دھن بھی گٹار پر بجائی۔ یہ وہ فلم ہے جس میں وہ 32 سال قبل سبھاش گئی کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.