پوجا گپتا آج سیف کیساتھ نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گی

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ پوجا گپتا نئی فلم ’’گو گوا گون ‘‘میں آج سیف علی خان کے ساتھ جلوہ گرہونگی۔ 24 سالہ ماڈل پوجا گپتا نے 2007 میں ’’مس انڈیا‘‘کا تاج پہن کر اداکاری کا بھی فیصلہ کرلیا ۔پوجا گپتا نے ماڈلنگ شروع کی تو ان کی بے حد پذیرآئی ہوئی۔ انھوں نے 2007 میں مس انڈیا کا ٹائیٹل جیتنے کے بعد ’’مس یونیورس‘‘کے لیے میکسیکو میں ہونیوالے مقابلہ حسن میں حصہ لینے کے لیے پہنچ گئیں۔ پوجا نے مقابلہ میں حصہ لیا اور نویں پوزیشن حاصل کی ۔پوجا گپتا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر آگے بڑھ رہی ہیں انھوں نے بالی وڈ میں اچھا کام کرکے دکھایا ہے اس بنا پراب مجھے اچھی فلموں کی آفرز ہورہی ہیں ،نئی فلموں میں اپنی یادگار پرفارمنس سے شائقین کے دل جیتنے کی کوشش کروں گی۔ انھوں نے کہا کہ ٹی وی پر بھی نظر آؤں گی ۔بالی وڈ میں کام کرنے کے لیے فنی اور تکنیکی چیزیں بھی سیکھ رہی ہوں۔اداکاری کے لوازمات کا بھی ادراک ہے رقص کے حوالے سے بھی محنت کررہی ہوں۔اپنے کام میں پختگی اور مہارت لانے کے لیے کوشاں ہوں۔ شائقین کی جانب سے اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ابھی کئی مراحل باقی ہیں جن میں کام کرنے کے لیے بہت کچھ سیکھنا پڑے گا ۔شوبز میں بہت وسیع میدان ہے اور اس میں وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو محنت لگن اور شوق سے اپنے کام کو محبت سے کرتے ہیں ،انھوں نے بتایا کہ بالی وڈ میں قدم رکھنے پر بہت اچھے لوگوں کے تعاون کی بدولت بہت کچھ سیکھ رہی ہوں۔انھوں نے مزید کہا کہ سینئرز کی رہنمائی کے سبب ہی آج بڑی فلم میں کردار نبھانے کے قابل ہوگئی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ 2011 میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم ہدایتکار رومیو ڈی سوزا کے ساتھ کی اس کامیڈی فلم میں ارشد وارثی، رتیش دیش مکھ اور جیکی بھگنانی جیسے نامور فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ارشد وارثی اور رتیش دیشمکھ کی جانب سے بہت تعاون ملا جس پر ان کی بے حد مشکور ہوں اس فلم کے لیے سچن جیگارکے میوزک نے فلم کو ترنم دیا ۔اس جاندار میوزک کی وجہ سے فلم کی ریلیز سے قبل ہی کافی مشہوری ہوگئی اور شائقین کی جانب سے میرے حوالے سے پیشن گوئیاں بھی کی جانے لگیں تاہم میں نے فلم میں اپنے کردار کو اچھے طریقے سے سمجھ کر اسے خوبی سے نبھانے کی کوشش کی۔

تبصرے بند ہیں.