کسی بھی نئی فلم کیلیے وقت نہیں، کترینہ کیف

ممبئی: بالی ووڈ کی مایہ ناز ادا کارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ نئی فلم میں کام کرنے کے لیے وقت نہیں، ابھی صرف زیر تکمیل فلموں کو ہی وقت دوں گی۔ واضح رہے کہ کترینہ کیف کوفرح خان نے نئی فلم کی پیشکش کی جس پر انھوں نے یہ کہہ کر اسے مسترد کر دیا کہ ان کے پاس فی الحال کسی نئی فلم کے لیے وقت نہیں۔بتایا گیا ہے کہ کترینہ کیف اس وقت عامر خان کےساتھ ’ دھوم تھری‘ جب کہ ہریتک روشن کے ساتھ ’بینگ بینگ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ،اس کے علاوہ انھیں ہدایت کار کبیر خان کی فلم میں سیف علی خان کے ساتھ بھی کاسٹ کیا گیا ہے اوروہ ابھیشیک کپور کی فلم میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔یاد رہے کہ شاہ رخ اور کترینہ اس سے قبل 2012 میں یش راج بینر تلے بننے والی فلم جب تک ہے جان میں پہلی بار سلور اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوچکے ہیں، جس میں دونوں کی جوڑی کو کافی پسند کیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہیپی نیو ایئر میں بھی شاہ رخ کے مقابل دیپیکا پڈوکون ہی ہیروئن ہوں گی ۔

تبصرے بند ہیں.