وطن کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے، سعدیہ امام

کراچی: اداکارہ سعدیہ امام نے کہاہے کہ پاکستان سے ہماری دنیا بھر میں شناخت ہے آج ہم جوکچھ بھی ہیں وہ اپنے ملک کی بدولت ہیں۔ ان خیالات کااظہارانھوںنے بات چیت کے دوران کیاانکاکہنا تھا کہ وطن عزیزکوہم نے بہت مشکلات کے بعد حاصل کیاہے اس کی حفاظت کرناہمارافرض ہے پاکستان میراجنون ہے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ سعدیہ امام کاکہنا تھا کہ میں ہمیشہ چودہ اگست کے دن کوجوش وجذبے کے ساتھ مناتی ہوںانھوں نے مزید کہا کہ مجھے دنیابھرمیں جہاں جہاں بھی لوگ جانتے ہیں وہ اس عظیم سرزمین کی وجہ سے جانتے ہیں جولوگ اپنے مرکزسے کٹ جاتے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتے ہمیں اپنے ملک کی ترقی اوراس کی بقاکے لیے کام کرناچاہیے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سعدیہ امام کاکہنا تھا کہ فلحال ہماراڈرامہ بہت بہترہوچکاہے اورنئے فنکارمعیاری کام کررہے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.