بالی ووڈ فلم ’’ونس اپون آ ٹائم ان ممبئی دوبارہ‘‘ ریلیز کردی گئی

ممبئی: اکشے کمار کی نئی فلم ’’ونس اپون آ ٹائم ان ممبئی دوبارہ‘‘بھارتی سنیماؤں میں نمائش کے لیے پیش کر دی گئی ہے۔ فلم کی ہدایت کاری 2010 کی ہٹ پیشکش ’’ونس اپون آ ٹائم ان ممبئی‘‘ کے ہدایتکار میتھن لوتھوریا نے کی ہے جبکہ جواری کی صورت میں مرکزی کردار بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار ادا کر رہے ہیں، ہیروئن کا کردار سوناکشی سنہا ادا کر رہی ہیں جبکہ مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے بھانجے عمران خان بھی ساتھی اداکار کے طور پر فلم میں موجود ہیں۔ ایکشن، تھرل اور سسپنس سے بھرپور فلم کو مزاح کا تڑکا بھی لگایا گیا ہے، پروڈکشن کے فرائض ایکتا کپور اور شوبا کپور نے انجام دیئے ہیں جبکہ موسیقی پریتم نے ترتیب دی ہے۔

تبصرے بند ہیں.