کرینہ کی فلم ’’گوری تیرے پیار میں‘‘ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی فلم ’’گوری تیرے پیار میں‘‘ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے،اس فلم میں اداکارہ کرینہ کپور نوجوان بالی ووڈ اداکار عمران خان کے ساتھ لیڈنگ لیڈی رول میں جلوہ گرہونے کے لیے تیار ہیں ۔ فلم رواں سال کے آغاز پر شروع کی گی۔ فلم کی پہلی جھلک ریلیز کی جاچکی ہے ۔اس فلم کی تشہیری مہم کا بھی آغاز کردیا گیا ہے ۔فلم کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے ۔اس فلم کے لیے ۔فلم رواں سال 22نومبر کو سینماگھروں کی زینت بنائی جائے گی ۔بالی ووڈ ہدایتکار پنیت ملہوترا کی اس رومانوی کامیڈی فلم کا میوزک وشال شیکھر نے تیار کیا ہے ۔فلم میں کرینہ اور عمران خان کے ساتھ شردھا کپور بھی جلوہ گرہورہی ہیں۔ اس فلم کے لیے ایشا گپتا نے آئٹم سانگ میں پرفارم کیا ہے ۔ قبل ازیں فلمساز کرن جوہر کی آنیوالی فلم ’’شدھی ‘‘میں انوشکا شرما کی جگہ کرینہ کپور کو کاسٹ کیا گیا ۔اس فلم میں کرینہ کپور اداکار ہریتک روشن کی ہیروئن بنیں گی ۔فلم ساز کرن جوہر کی اس فلم کے ہدایت کار کرن ملہوترا ہیں ۔یہ فلم 2014کو دیوالی پر سینماگھروں کی زینت بنائی جانے والی اس فلم کی اب نئی جوڑی کرینہ اور ہریتک روشن ہی ہونگے ۔ ادھر کرینہ کپور نے کہا ہے کہ اس سے پہلے فلم ’’گوری تیرے پیار میں‘‘ ریلیز کی جائے گی ۔اداکارہ کرینہ کپور نے کہا کہ نئی فلموں کے اسکرپٹ دیکھ کر ان میں کام کرنے کی عادت نے اچھی اور معیاری فلموں کی تیاری میں اہم رول نبھایا ہے ۔انھوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں اپنی پرفارمنس کی بنیاد پر ایک مقام رکھتی ہوں ۔نئی فلم میں بھی اپنی پرفارمنس کی دھاک بٹھائوں گی ۔سیف علی خان کی پسند کا بھی خیال رہتا ہے تاہم انھوں نے کسی فلم کے لیے کسی بھی مرحلے پر نہیں روکا ۔سیف سے مشاورت ضرور کرتی ہوں مگر اس میں حتمی فیصلہ میں خود کرتی ہوں ،نئے کرداروں کے لیے رسک لیا جاتا ہے اور اس طرح کا رسک میں آئندہ بھی لیتی رہوں گی ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ ہر فلم میں مختلف نظر آنے کی خاطر اپنے ہر نئے کردار پر بڑی محنت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ شادی اور فلموں کی کامیابی سمیت متعدد خوشیاں نصیب ہوئی ہیں،یہ سال بے شمار خوشیاں لایا ۔ انھوں نے بتایا کہ2000 میں فلم ’’رفیوجی ‘‘سے لے کر اب تک مختلف کردار نبھائے اور ہر کردار کو مختلف انداز میں کرکے شائقین کے دل جیتے ہیں ۔مداحوں کی محبت نے ہی مجھے اتنا زیادہ کام کرنے پر مجبور کیا ہے اور میں آج بھی تازہ دم نئی فلموں کے لیے کام کررہی ہوں۔۔واضح رہے کہ 21ستمبر 1980کو کپور خاندان کے اہم اداکار رندھیر کپور اور ببیتا کے گھر میں پیدا ہونے والی کرینہ کو پیار سے بے بو بھی کہا جاتا ہے۔ کرینہ بھارت کے نامور فلمساز و اداکار راج کپور کی پوتی ہیں، رشی کپور ان کے چچا ہیں ۔کرشمہ کپور بڑی بہن ہیں۔ اداکارہ نے گریجوایشن کے بعد کامرس کے مضمون رکھ لیا اور دو سال پڑھنے کے بعد لاء کالج میں قانون کی تعلیم حاصل کرنے لگیں ،اور ایک سال لاء پڑھنے کے بعد فیصلہ کیا کہ اداکاری کرنے کے منصوبے پر عمل کرنا ضروری ہے۔ کرینہ کپور نے اندھیری ایکٹنگ انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لے کر اداکاری سیکھنا شروع کردی ۔واضح رہے کہ اداکارہ کی 2000 ئمیں پہلی فلم’’ رفیوجی ‘‘ریلیز ہوئی جس میں انھوں نے اپنی بہترین پرفارمنس پر فلم فیئر ایوارڈ جیتا ۔2001میں فلم ’’مجھے کچھ کہنا ہے ‘‘،’’یادیں ‘‘،’’اجنبی ‘‘،’’اشوکا‘‘،’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ 2002میں فلم ’’مجھ سے دوستی کروگی ‘‘،’’جینا صرف میرے لیے‘‘ 2003میں فلم ’’تلاش‘‘،’’میں پریم کی دیوانی ہوں ‘‘،’’ایل اوسی کارگل‘‘ 2004میں ’’چمیلی‘‘، ’’یوو‘‘، ’’فدا‘‘، ’’اعتراض‘‘، ’’ہلچل‘‘2005میں فلم ’’بے وفا‘‘، ’’کیونکہ‘‘،’’دوستی ‘‘جب کہ 2006میں فلم ’’36چائنا ٹائون‘‘،’’چپکے چپکے‘‘، ’’اومکارا‘‘اور فلم ’’ڈان ‘‘میں پرفارم کیا۔ 2007کے دوران فلم’’کیا لو اسٹوری ہے‘‘،’’جب وی میٹ‘‘میں کام کیا ۔ 2008میں فلم ’’ہلہ بول‘‘، ’’تلاش‘‘،’’روڈ سائیڈ رومیو‘‘اور فلم ’’گول مال ریٹرنز‘‘میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔2009میں فلم ’’لک بائی چانس‘‘، ’’بلیو‘‘، ’’کمبخت عشق‘‘اور فلم ’’تھری ایڈیٹس‘‘میں فن کا جادو جگایا۔ 2010میں فلم’’ملیں گے ملیں گے‘‘،’’وی آر فیملی‘‘ اور ’’گول مال تھری‘‘میں صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ 2011میں فلم ’’باڈی گارڈ‘‘، ’’را۔ون‘‘میں عمدہ کام کرکے داد پائی ، 2012میں اداکارہ کرینہ کپور نے فلم’’اک میں اور اک تو‘‘،’’رائوڈی راٹھور‘‘،’’ہیروئن ‘‘، ’’ایجنٹ ونود‘‘اور ’’تلاش‘‘ فلم میں جلوہ گرہوئیں۔کرینہ کپور کی نئی فلم ’’ستاگرہ ‘‘بھی ریلیز کے لیے تیار ہے۔ ادھر اداکارہ کرینہ کپور فلمساز کرن جوہر اور ایکتا کپور کی نئی فلم ’’دل بدتمیز ‘‘میں عمران ہاشمی کے مدمقابل اہم کردار نبھارہی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.