سارہ لورین فیشن شومیں پرفارم کرنے کے لیے کراچی پہنچ گئیں

لاہور: ملٹی نیشنل کاسمیٹک برانڈ کے زیراہتمام ہونیوالے فیشن شومیں معروف اداکارہ سارہ لورین پرفارم کرنے کے لیے کراچی پہنچ گئی ہیں۔ جہاں وہ شو میں پرفارمنس کے لیے ان دنوں ریہرسلز میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ شومیں اداکارہ ثنا سمیت ٹی وی کی معروف اداکارائیں اورماڈلز بھی ریمپ پرجلوہ گرہونگی ۔ کراچی پہنچنے پرسارہ لورین نے  گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ مجھے مذکورہ برانڈ کی جانب سے شو کے گرینڈ فنالے میں پرفارمنس کے لیے دعوت دی گئی تھی۔میں ممبئی میں ایک نئے پراجیکٹ کی عکسبندی میں مصروف تھی لیکن آرگنائزرز نے مجھے دو ماہ قبل شومیں پرفارمنس کے لیے رابطہ کرتے ہوئے معاہد ہ کیا تھا جس کو پورا کرنے کے لیے کراچی میںہوں۔ یہاں پرمیں مقبول گیتوں پراپنے فن کامظاہرہ کرونگی جب کہ اپنے ساتھی فنکاروں اورقریبی دوستوںسے ملاقات بھی رہیگی۔ انھوں نے کہا کہ اپنے مختصردورے کے دوران کراچی سے ہی واپس ممبئی جانا پڑیگا۔ لیکن آئندہ دورے میں اپنی فیملی سے ملاقات کے لیے لاہور آئونگی۔

تبصرے بند ہیں.