کرینہ اور اجے ’’ ستیا گرہ‘‘ میں مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہونگے

ممبئ: بالی وڈ فلم ’’ ستیا گرہ ‘‘میں کرینہ کپوراوراجے دیوگن مرکزی کرداروں میں جلوہ گرہونگے ۔ امیتابھ بچنکا بھی بہت اہم کردار ہے ۔اس فلم میں فنکاروں نے اداکاری سے بتایا ہے کہ نظام بدلنے سے پہلے اپنے آپ کو بدلنا پڑتا ہے ۔ فلم میں بالی وڈ کی حسینہ کرینہ بھی ہیں تاہم اس بار ان کا کردار گلیمرس نہیں بلکہ فلم کے ٹریلرمیں وہ خوب ایکشن میں نظر آرہی ہیں۔ فلم میں ولن ہیں منوج واجپائی ، جو ایک کرپٹ سیاست دان کے روپ میں نظر آئیں گے۔ راج نیتی میں الیکشن جیتنے والے ارجن رامپال ستیا گرہ میں بھی لیڈر کے کردار میں نظر آئیں گے جو کسی سے نہیں ڈرتا۔ستیا گرہ 23 اگست کو ریلیز ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.