خوبصورت یادوں کے ذکر پراکثرآنکھیں نم ہوجاتیں،عالمگیر

لاہور: پاپ سنگرعالمگیر 6ماہ پاکستان میں رہنے کے بعد امریکا چلے گئے۔ جہاں ان کے ابتدائی ٹیسٹ لینے کے بعد گردوں کا ٹرانسپلانٹ کیا جائے گا۔ عالمگیرامریکی ریاست اٹلانٹا میں اپنی بیگم اوربیٹے اورنگزیب کے ساتھ مقیم ہیں۔ امریکا سے فون پرگفتگوکرتے ہوئے عالمگیر نے رائل نیوز سے کو بتایا کہ پاکستان میں قیام کے دوران ہفتے میں تین روزڈائیلاسزکرواتے گزرجاتے تھے اوربقیہ روزمیں اپنے قریبی حلقہ احباب کے ساتھ ملاقات کرکے وقت گزارتا تھا۔ اس دوران میوزک انڈسٹری سے وابستہ معروف گلوکاروں، میوزیشن اوموسیقاروں سے ملاقاتیں رہیں جن کے ساتھ ماضی کی خوبصورت یادوں کاتذکرہ کرتے ہوئے اکثرآنکھیں نم ہوجاتی تھیں۔اس طرح سے پاکستان میں اچھے شب وروز گزرے لیکن میں نے اپنے علاج کے لیے واپس آنا تھا جس کے لیے ڈاکٹروں سے باقاعدہ وقت لے رکھا تھا۔ گردوں کے عارضہ کی وجہ سے میرا ٹرانسپلانٹ ہونا ہے اوراب گردے کی تلاش جاری ہے۔ امریکن نیشنل ہونے کی وجہ سے یہاں علاج معالجے کی سہولیات بہترین فراہم کی جارہی ہیں۔ جہاں تک بات پاکستان کی ہے تووہاںکچھ چاہنے والوں نے امدادی شوکے انعقاد کرنے کا اعلان کیا تھا مگران کی کچھ مجبوری ہوگی کہ وہ ان کوپورانہ کرسکے لیکن میں اس پرکسی سے ناراض نہیں ہو۔ مجھے یہ جان کربے حدخوشی ہوئی کہ آج بھی لوگ مجھے یاد کرتے ہیں اورمجھ سے پیارکرتے ہیں۔ انھوں نے مزید بتایاکہ امریکا پہنچنے پرمجھے ایک خوشخبری یہ بھی ملی کہ میرے بیٹے اورنگزیب نے اپنی تعلیم مکمل کرلی ہے اوراب وہ بینک میں ملازم ہوچکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میری اپنے چاہنے والوں سے اپیل ہے کہ وہ ماہ رمضان میں میری صحتیابی کے لیے خاص دعاکریں تاکہ میں پھرسے لوگوں کو اپنے گیتوں سے انٹرٹین کرسکوں۔

تبصرے بند ہیں.