جان ابراہم کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا،نرگس فخری

ممبئ: 2011میں بالی وڈ میں قدم رکھنے والی ماڈل و اداکارہ نرگس فخری نے کہا ہے کہ نئی فلم میں جان ابراہم کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا ۔ اس فلم میں دہشتگردی کو موضوع بنایا گیا ہے ،مافیا کی خوفناک کہانی بھی ہے اور سچے لوگوں کی وفا کا درس بھی ملتا ہے ۔ اس فلم میں مجھے ایک بین الاقوامی سطح کی ورکنگ جرنلسٹ کے طور پر دکھایا گیا ہے ۔33سالہ اداکارہ نرگس فخری کا کہنا ہے کہ فلم میں جس نوعیت کا کردار مجھے دیا گیا۔ اسے نبھانا کوئی آسان کام نہ تھا ،یہ انتہائی مشکل اور چیلنجنگ کردار تھا جس کے لیے مجھے بہت سخت محنت کرنا پڑی ۔

تبصرے بند ہیں.