کرن جوہر نے فلم “بامبے ٹاکیز” میں کام کی آفر کی مگر میں نے ٹھکرا دی، کاجل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کاجل نے کہا ہے کرن جوہر نے اپنی فلم ’’بامبے ٹاکیز‘‘ میں مجھ سے کام کرنے کا کہا تھا مگر میں نے ان کی یہ آفرٹھکرادی تھی۔ ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ کرن جوہر نے اپنی فلم ’’بامبے ٹاکیز‘‘ کے لئے مجھ سے رابطہ کیا تھا تاہم میں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا کیوں کہ میں اس قسم کی فلموں میں کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ کاجل کا کہنا تھا میں کسی بھی فلم کو سائن کرنے سے قبل اس پر اپنا مکمل یقین قائم کرتی ہوں اور اگر ایسا نہ ہو تو اپنے بچوں اور شوہر کے ساتھ ہی وقت گزارنا پسند کرتی ہوں۔

تبصرے بند ہیں.